مشھد مقدس میں انگريزی زبان میں اسلامی تعليمات كی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

مشھد مقدس میں انگريزی زبان میں اسلامی تعليمات كی كلاسوں كا انعقاد

11:31 - April 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1644670
قرآنی سرگرمياں گروپ: مشھد مقدس میں انگريزی زبان میں اسلامی تعليمات كی كلاسیں منعقد كی جارہی ہیں۔
مؤسسہ عصر قرآن كے انچارج نے ايران كی بين الاقوامی قرٓانی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی سے گفتگو كرتے ہوئے خبردی كہ مشھد مقدس میں انگريزی زبان میں اسلامی تعليمات كی كلاسیں منعقد ہو رہی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان كلاسوں میں اسلامی تعليمات كے تمام درس انگريزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں۔ جناب محمد علی كريمی نے وضاحت كی كہ اس وقت ۴۰ طلباء ان كلاسوں میں شركت كر رہے ہیں۔ ياد رہے كہ مؤسسہ عصر قرآن گزشتہ دو سالوں سے دينی سرگرميوں میں مصروف ہے۔
240731
نظرات بینندگان
captcha