مراكش كے ٹيلی ويژن پر قرآنی پروگرام كی ممانعت

IQNA

مراكش كے ٹيلی ويژن پر قرآنی پروگرام كی ممانعت

11:26 - April 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1645015
بين الاقوامی گروپ: مراكش tv كے '' السادسھ '' چينل پر گروہی تلاوت قرآن كا پروگرام نشر ہوتا تھا جسے دو ہفتے پہلے روك ديا گيا ھے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا''نے ''aujourdhuilemaroc'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مراكش كی مساجد اور اسلامی مراكز میں گزشتہ كئی سالوں سے قرآن مجيد كی گروہی تلاوت كی جاتی ہے اور اس گروہی تلاوت قرآن كے پروگرام میں مراكش كے بہت سے افراد بڑھ چڑھ كر شركت كرتے ہیں۔ كہا جا رہا كہ ہے اس پروگرام كو اس لئے روك ديا گيا ہے كہ اس گروہی تلاوت قرآن مجيد پر بعض مذھبی گروپوں كی طرف سے اعتراض كيا گيا تھا كيونكہ وہ اس قسم كے پروگرام كو جائز نہیں سمجھتے۔
241696

نظرات بینندگان
captcha