ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق بہشھر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام ''ابراھيم عباسی'' نے كھا كھ قرآن مجيد اور سيرت اھل بيت ﴿ع﴾ كی پيروی قرآنی مراكز كے اھداف میں شامل ہے۔ اور علاقے میں قرآنی علوم كی ترويج كے لیے متعلقہ اداروں اور افراد كو ايك دوسرے سے تعاون كرنا چاہيئے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے ۵۱ قرآنی نسخے بہشھر كے مجمع قرآنی كو ھدیہ كیے جا رہے ہیں۔ جناب عباسی نے كہا كہ اميد ہے كہ یہ مجمع اس كتاب الھی سے استفادہ كر كے علاقے میں قرآنی سرگرميوں كی ترويج میں بہتر كردار ادا كرے گا۔
242848