قطر اور بيرون قطر میں ۴۰ ہزار قرآنی نسخوں كی تقسيم

IQNA

قطر اور بيرون قطر میں ۴۰ ہزار قرآنی نسخوں كی تقسيم

12:42 - April 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1646370
بين الاقوامی گروپ: ''شيخ عيد'' كے خيراتی ادارے كے زير نظر كام كرنے والے قطر كے قرآنی سنٹر عباد الرحمن كے تعاون سے ملك اور بيرون ملك میں ۴۰ ہزار قرآنی نسخے تقسيم كیے گئے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے قطركے روزنامہ ''الشرق'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قطركے قرآنی مركز عباد الرحمن نے ۲۰ ہزار قرآنی نسخے ملك كے اندر اور ۲۰ ہزار نسخے بيرون ملك مسلمانوں میں تقسيم كیے ہیں۔ خيراتی ادارے شيخ عيد كے نائب اور قرآنی سنٹر عباد الرحمن كے سربراہ نے اس بارے میں كہا كہ اس مقدس كتاب كی تعليمات كو عملی جامہ پہنانے سے مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی، ان كے مفادات كی حفاظت اور جوان نسل كی قرآنی تربيت كے ساتھ ساتھ اخروی ثواب سے بھره مند ھوں گے۔
243023

نظرات بینندگان
captcha