ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی شھر گناباد كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين عباس علی فاطمی نے اس بارے میں خبر ديتے ہوئے كہا كہ ادارہ ثقافت گناباد كے تعاون سے ۲۷ ربيع الثانی بروز اتواركو شھيد كفائی بال میں یہ سيمينار منعقد كياجائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ صبح كی تقريب میں مفكرين ،محققين ، اساتذہ اور ثقافتی اداروں كے انچارج تقارير كریں گے۔ اور شام كی تقريب میں شھر گناباد كے طلباء بھی شركت كركے علماء كی بصيرت اورتقرير سے استفادہ كریں گے۔ جناب فاطمی نے كہا كہ اس سيمينار كے لیے ۲۱۰ مضامين ہمارے پاس پہنچ چكے ہیں جن میں سے آٹھ منتخب مضامين كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
244447