ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے كويت كے اخبار '' الوطن'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الامين نامی شيعہ آلائنس نے ايك پيغام میںحكومت كويت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ كويت كے سركاری اسكولوں میںفقہ جعفریھ كی تعليم كی منظوری دے اور طلباء كے سامنے شيعہ مذھب كی صحيح تصوير پيش كریں۔ اس آلائنس كے ايك ركن '' ھانی سيد علی'' نے كہا كہ حكومت كويت كو چاہیے كہ وہ اس ملك میں قومی اور مذھبی اختلافات كو دور كرے كيونكہ یہ اختلافات ملك كی ترقی میں حائل ہیں ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ امر افسوسناك ہے كہ اس ملك میں طلباء كو صرف ايك مذھب كی تعليمات اور احكام كی تعليم سے طلباء میں تعصب اور قوميت كا رواج پيداھو گا۔ اس آلائنس كے ايك اور ركن '' جميل مرزا حسين'' نے حكومت كويت سے مطالبہ كيا كہ وہ كويت كے سركاری اسكولوں میں فقہ جعفریھ كی تعليم كی منظوری دے اور مختلف شعبوں میں افراد كا انتخاب ان كی صلاحيتوں كے مطابق كرے۔
243990