ايران كے شھر سنندج میں پہلی علوم قرآنی لائيبريری كا افتتاح

IQNA

ايران كے شھر سنندج میں پہلی علوم قرآنی لائيبريری كا افتتاح

12:17 - April 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1647811
قرآنی سرگرمياں گروپ: سنندج میں پہلی علوم قرآنی لائبريری كا افتتاح كيا گيا جسكی افتتاحی تقريب میں ايران كے ادارہ اوقاف و امور خيریھ نے شركت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز ۲۸ اپريل ۲۰۰۸ء كو اس قرآنی لائبريری كا افتتاح ادارہ اوقاف كے زير نگرانی ہونے والے قرآنی مقابلوں كے ساتھ ہی كيا گيا۔ اس تقريب میں كردستان كے ادارہ اوقاف كے مدير '' اسماعيل رستمی'' نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد، پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كا معجزہ ہے اور ہمیں قرآن مجيد كو بہت زيادہ اہميت دينا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ لائبريری میں شيعہ اور اہل سنت كے دينی مصادر، ناياب مذھبی كتابوں اور قرآنی موضوعات پر سیڈيز موجود ہیں۔ انھوں نے وضاحت كی كہ اس لائبريری كے قيام كا اہم ترين مقصد، دين اسلام كی ترويج اور جوانوں كو دينی منابع سے آگاہ كرنا ہے۔ جناب رستمی نے كہا كہ اس لائبريری كے قيام میں ايك ارب ريال لاگت آئی ہے۔ اس لائبريری كی عمارت كردستان كے ادارہ اوقاف و امور خيریہ سے متعلق ہے۔ انھوں نے قرآن كريم كو انسان كی ترقی، ھدايت اور تكامل كا ذريعہ قرار ديا۔
245187

نظرات بینندگان
captcha