كابل كے ايك نوجوان نے ۹ ماہ كی مدت میں مكمل قرآن حفظ كيا

IQNA

كابل كے ايك نوجوان نے ۹ ماہ كی مدت میں مكمل قرآن حفظ كيا

11:38 - May 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1648077
قرآنی سرگرمياں گروپ: افغانستان كے دارالحكومت كابل كے سيد حميد اللہ ھاشمی نے ۹ ماہ كی مدت میں قرآن مجيد حفظ كيا ہے۔
سيد '' حميد اللہ ھاشمی '' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ میں نے آٹھ سال كی عمر میں كابل میں اپنے محلے كی مسجد كے پيش نماز سے قرائت قرآن مجيد كی تعليم حاصل كی اس كے بعد میں ايران چلا گيا او وہاں پر '' جواد رضوان خواہ'' اور '' اخوان اقدم '' سے تجويد اور صوت و لحن كی تعليم حاصل كی۔ اپريل ۲۰۰۱ء میں استاد '' كمال احمدی'' كے پاس حفظ قرآن مجيد كی تعليم حاصل كی اور اسی سال ۹ مہينوں میںمكمل قرآن مجيد حفظ كر ليا۔ وطن واپسی كے بعد كابل میں قرآنی پروگراموں میں شركت كرتا رہا ۔۲۰۰۴ء میں وزارت اطلاعات و نشريات كے زير اہتمام ہونے والے قرآنی مقابلوں میں شركت كی اور تيسری پوزيشن حاصل كی۔ '' سيد حميد اللہ ھاشمی '' نے قرآن مجيد كی آيت ''ولقد كتبنا فی الزبور من بعد الدكر ان الارض يرثھا عبادی الصالحون'' تلاوت كر كے اپنے دوستوں كو پيغام ديا كہ ہم سب كو معلوم ہونا چاہیے كہ امام زمانہ ﴿عج﴾ كا ظھور يقينا ہو گا۔ پس امام زمانہ ﴿عج﴾ كے انتظار میں اپنے اعمال كی اصلاح كریں تاكہ ہمارا شمار امام زمانہ كے سپاہيوں میں ہوسكے۔
245593

نظرات بینندگان
captcha