ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ قرقيزستان كی رپورٹ كے مطابق قزاقستان كے شھر '' مركھ'' میں علوم قرآنی سنٹر اميرالمومنين ﴿ع﴾ میں ہفتے میں ۶ دن قرآن مجيد كی كلاسیں منعقد ہوتی ہیں اور صرف اتوار كو تعطيل ہوتی ہے۔ ان كلاسوں میں ۳۴ نوجوان شركت كرتے ہیں اور یہ كلاسیں گروپس میں ہوتی ہیں۔ پہلے گروپ كی كلاسیں صبح جبكہ دوسرے گروپ كی كلاسیں بعداز ظھر ہوتی ہیں۔ اس علوم قرآنی سنٹر میں شھر '' قوم '' كے دينی مدرسے كے فارغ التحصيل '' مالك موراداف '' نوجوانوں كو ناظرہ قرآن مجيد ، قرائت قرآن، تجويد اور تفسير قرآن كا درس ديتے ہیں۔
245983