ليبيا میں ايتام سے مخصوص قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ليبيا میں ايتام سے مخصوص قرآنی مقابلوں كا انعقاد

11:26 - May 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1648844
بين الاقوامی گروپ: يكم مئی ۲۰۰۸ء كو ليبيا كے دارالحكومت '' طرابلس '' میں ايتام سے مخصوص حفظ قرآن مجيد كے مقابلے ايك ہفتہ جاری رہنےكے بعد اپنے اختتام كو پہنچ گئے ہیں ۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ليبيا كے روز نامہ '' الفجر الجديد '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یھ مقابلے خيراتی انجمن '' الامل '' اور ليبيا كے ادارے اوقاف و امور زكوة كے باہمی تعاون سے منعقد ہوئے۔ یہ مقابلے مندرجھ ذيل تين گروپوں كی صورت میں منعقد ہوئے:
۱۔ آخری سات پاروں كے حفظ كا مقابلہ ۲۔ آخری تين پاروں كے حفظ كا مقابلہ ۳۔ ۳۰ ویں پارے كے حفظ كا مقابلہ۔
ايك ہفتہ تك جاری رہنے والے یہ مقابلے ۲۵ اپريل كو طرابلس كی مسجد '' الزبير '' میں منعقد ہوئے تھے ۔ ان مقابلوں میں پورے ليبيا سے ۲۰ طلباء اور طالبات نے شركت كی۔ ياد رہے كہ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں ليبيا كے ادارہ اوقاف و امور زكوة كے سر پرست اور اس ملك كی سياسی جماعتوں كے نمائندوں نے بھی شركت كی اور پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو قيمتی انعامت سے نوازا گيا۔
246451

نظرات بینندگان
captcha