زنجان میں قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسوں كا انعقاد

IQNA

زنجان میں قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسوں كا انعقاد

12:40 - May 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1651660
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن سنٹر '' بصيرت'' نے زنجان میں قرآنی تعليم كے لیے كلاسوں كا اہتمام كيا ہے۔

'' بصيرت'' قرآن سنٹركے انچارج '' نور اللہ صفی لو'' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سال مارچ سے شروع ہوكر جولائی تك جاری رہنے والی ان قرآنی كلاسوں میں ۸۰ افراد شركت كر رہے ہیں ۔ انھوں نے ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد، قرآنی ثقافت كی ترويج قرار ديا۔ اور انھوں نے وضاحت كی كہ ان كلاسوں میں ناظرہ، قرائت، معانی قرآن اور تجويد كی تعليم دی جا رہی ہے۔ ان كلاسوں میں قرآن مجيد كے پانچ تجربہ كاراستاد تدريس كرتے ہیں۔ اور ان كلاسوں كے اختتام پر ممتاز افراد كو سند دی جائے گی۔
250166

نظرات بینندگان
captcha