عراق میں قرآن مجيد كی بے حرمتی پر علماء كی مذمت

IQNA

عراق میں قرآن مجيد كی بے حرمتی پر علماء كی مذمت

13:53 - May 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1652670
بين الاقوامی گروپ: عراق كے علاقہ '' رضوانیہ '' میں امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی بے حرمتی پر عراق كے مسلمان علماء نے شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' المسلم'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق كے مسلمان علماء نے اس توھين آميز اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اسے اسلامی تعليمات سے دشمنی سے تعبير كيا ہے۔ عينی شاھدين كا كہنا ہے كہ عراق كے علاقہ رضوانیہ میں امريكی فوجيوں نے قرآن مجيد كو گوليوں كا نشانہ بنايا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق امريكی فوجيوں نے قرآن مجيد پر توہين آميز عبارات لكھی ہوئی تھیں۔
251067
نظرات بینندگان
captcha