ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق ۱۰۹ خواتين كے لیے ۲۰ دنوں پر محيط یہ كورس ترتيب ديا گيا ہے۔ علوم قرآنی انسٹیٹيوٹ كے انچارج '' سيد فضل اللہ قدسی'' نے كہا كہ اس كورس كے انعقاد كا مقصد مزارشريف میں جديد طرز پر قرآن مجيد كی تعليم دينا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس جديد روشں كا فائدہ یہ ہے كہ بچے اسكول جانےسے پہلے لكھنا اور پڑھنا سيكھ كر مكمل تياری كے ساتھ اسكول جائیں گے۔ اس كورس میں شہر ہرات كی ۲ تجربہ كار خواتين قرآن مجيد كی تعليم دے رہی ہیں۔
252494