صوبہ كردستان سے مجلس خبرگان كے ممبر مولوی محمد شيخ الاسلام نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا ''سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن وہ كتاب ہدايت ہے جس نے انسان كو راہ سعادت كی رہنمائی كی اور انسان كی اس ضرورت كو صحيح معنوں میں پورا كياھے ۔ انھوں نے كہا كہ كچھ لوگ آيات اور معارف قرآن كی معرفت كے ذريعہ ہدايت سے سر افراز ہوتے ہیں۔ اور آيات الہیہ پر يوں ايمان ركھتے ہیں كہ ان میں كسی قسم كے شك و ترديد كو راہ نہیں ہوئی۔ شيخ الاسلام نے كہا كہ خداوند نے '' انا ربك الاعلی'' كا دعوی كرنے والے فرعون كی ہدايت كے لیےدوپيغمبرمبعوث فرمائے ليكن فرعون نے ہدايت نہ پائی اور یہ مسئلہ قرآن كريم میں بھی واشگاف الفاظ میں بيان كيا گيا ہے۔ كہ كچھ لوگ قرآنی پيغام پر عمل نہیں كرتے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن اور معارف قرآن میں انسانی ہدايت سے متعلق تمام ضروريات كا راہ حل موجود ہے اور جو لوگ كچھ قرآنی تعليمات پر عمل كریں اور كچے كو چھوڑ دیں تو وہ ہدايت اور سعادت كے صحيح راستے كو درك نہیں كر سكے۔
252685