مقدسات كی توہين سے مقابلے كا بہترين راستہ سيرہ نبوی ﴿ص﴾ كی تعليم ہے

IQNA

مقدسات كی توہين سے مقابلے كا بہترين راستہ سيرہ نبوی ﴿ص﴾ كی تعليم ہے

12:04 - May 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1656154
بين الاقوامی گروپ: مصر كی قومی اسمبلی میں مذھبی اموركے سربراہ احمد ہاشم نے قاہرہ میں شورائے علمی مصر سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مغرب كی طرف سے مقدسات كی توہين سے مقابلے كا بہترين راستہ، تعليمی اداروں میں سيرت نبوی ﴿ص﴾ كی تعليم كو فروغ دينا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار '' المدينہ '' نے لكھا ہے كہ احمد عمر ہاشم نے كہا كہ يورپ كا مقدسات اسلامی كی توہين پر عذر خواہی كر لينا اس بات كا موجب نہیں بنتا كہ مسلمان اس سے بے حرمتی كو فرموش كر یں۔ انھوں نے كہا كہ يورپ كی طرف سے اسلام كے خلاف پروپيگنڈے سے غير مسلم دنيا میں اسلام كو زيادہ مقبوليت ملی ہے۔ اور قرآن حكيم اور رسول اسلام ﴿ص﴾ قداست كے اس مرتبہ پر فائز ہیں كہ اس كے لیے كسی دوسرے كی تائيد يا يورپيوں كی عذر خواہی كی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ امت اسلامی كو چاہیے كہ وہ اسلام كے خلاف ہونے والی يلغار كا اتحاد و يكجہتی سے مقابلہ كریں۔ انھوں نے نبی اكرم ﴿ص﴾ كی توہين كو تمام انبياء كی اہانت قرار ديا ہے اور كہا كہ اسلامی دنيا كے تمام اداروں كو چاہیے كہ وہ سيرت اور سنت نبوی كی تعليم پر خصوصی توجہ دیں اور یہی اس اہانت سے مقابلے كا بہترين ذريعہ ہے۔
255062

نظرات بینندگان
captcha