قرآنی محقق حسين عليزادہ نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے بات چيت كرتے ہوئے استاد محمد مہدی فولادوند كے ترجمہ قرآن كی خصوصيات بيان كرتے ہوئے كہا كہ مھدی فولادوند اديب، شاعر اور بہترين مترجم تھے جنہوں نے اپنی عمر كا نصف حصہ ترجمہ كرتے ہوئے گزارا جس میں قرآن كا فرانسوی زبان میں بھی ترجمہ شامل ھے۔ انھوں نے فولادوند كے ترجمہ كو اس دور كے چار بہترين ترجموں میں سے قرار ديا ہے۔ انھوں نےفولادوند كے ترجمہ نہج البلاغہ اور صحيفہ سجادیہ كو بہترين قرار ديتے ہوئے كہا كہ ان كے قرآنی ترجمہ كی ايك بنيادی خصوصيت یھ ہے كہ اسمیں مترجم نے ميانہ روی كا خيال ركھا ہے۔ اور ان كے بعد لكھے جانے والے قرآنی مترجمين نے ان كے ترجمھ كو ہی نمونہ عمل بناتے ہوئے ترجمے كیے ہیں۔ اس كے علاوہ ان كا فرانسوی زبان میں قرآن كا ترجمہ بھی ممتازحيثيت كا حامل ہے۔
255038