گامبيا میں علوم اسلامی كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

گامبيا میں علوم اسلامی كے تعليمی كورس كا انعقاد

11:44 - May 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1656812
بين الاقوامی گروپ: گامبيا كے دارالحكومت بانجول میںدين اسلام كی تعليم میں نئے انداز كو متعارف كروانے كی غرض سے علوم اسلامی كے تعليمی كورس كا انعقاد كيا گيا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''llna'' نے ا س تعليمی كورس كا انعقاد '' آيسسكو'' اور بين الاقوامی انجمن تبليغات اسلامی كے تعاون سے كيا جا رہا ہے۔ گامبيا كے مختلف تعليمی اداروں سے اس كورس میں ۳۰ اساتذہ شريك ہونگے جو معارف اسلامی اور مختلف علوم كی تعليم میں سر گرم عمل ہیں۔ آيسسكو نے اس تعليمی كورس كے انعقاد كا مقصد اساتذہ كو نئے تعليمی اساليب سے آشنائی اور اسلامی تعليمات كی تعليم میں انھیں نئے انداز سے آشنا كروانا بتايا ہے۔ انھوں نے اس كورس كے انعقاد كا دوسرا مقصد اس دين كی اقدار اور انھیں عصری تقاضوں كے مطابق پيش كرنا بيان كيا ہے۔
255584

نظرات بینندگان
captcha