بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی '' iina'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو كلو گرام وزنی قرآن مجيد كےتمام صفحات سونے كےہیں اور اس پر ۲/۵ ملين سعودی ريال لاگت آئی ہے۔ طلا سازی كی كمپنی'' النمر'' كے مدير '' مصطفی النمر'' نے بتايا كہ اس قرآن مجيد میں متن كے علاوہ تفسيراورچند زبانوں میں ترجمہ بھی ہے۔
261614