بنگلاديش میں چار سوسالہ قديمی مسجد ويرانی كا منظر پيش كر رہی ہے

IQNA

بنگلاديش میں چار سوسالہ قديمی مسجد ويرانی كا منظر پيش كر رہی ہے

12:39 - July 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1666191
بين الاقوامی گروپ: بنگلاديش میں آثار قديمہ كے ماہرين نے شہر تانگل میں ۴۰۰ سالہ قديمی مسجد كی ويرانی پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔ یہ مسجد مرمت نہ ہونے كی وجہ سے ويران ہوتی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے روزنامہ '' ڈيلی اسٹار'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بنگلاديش كے آثار قديمہ كے ماہرين كی رپورٹ كے مطابق اس '' عطیہ'' نامی ۴۰۰ سالہ قديمی مسجد كی ديواروں سے خوبصورت ٹائلیں گر چكی ہیں۔ مسجد '' عطیہ'' سترہویں صدی عيسوی میں جہانگير شاہ كے حكم سے تعمير كی گئی تھی۔ اور مرمت نہ ہونے كی وجہ سے یہ مسجد اس وقت ويرانی كا منظر پيش كر رہی ہے۔ بنگلاديش میں ۱۸۰۰ء كے المناك زلزلے كےبعد ۱۸۳۷ء میں ہندوستان كی تاجر خاتون '' روشن خاتون'' نے مسجد عطیہ كی مرمت كروائی تھی۔ اور اس كے بعد ۱۹۰۹ء میں ابواحمد خان اور وجيد علی خان نے بھی اس مسجد كی مرمت كروائی تھی۔
266892
نظرات بینندگان
captcha