برونائی كے دينی مدارس میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

برونائی كے دينی مدارس میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

14:47 - July 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1668766
بين الاقوامی گروپ:۱۰جولائی ۲۰۰۸ء كو برونائی میں موجود دينی مدارس كے درميان ۴۵ویں قرآنی مقابلے منعقد ہوئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Brunie-Online " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برونائی كے دينی مدارس كے درميان یہ سالانہ مقابلے قرائت قرآن كريم كے موضوع پر تھے۔ ان مقابلوں كا اہتمام برونائی كے ادارہ امور اسلامی نے كيا تھا۔ یہ مقابلے لڑكوں اور لڑكيوں كے لیے عليحدہ عليحدہ گروپس میں منعقد ہوئے۔ لڑكوں كے گروپ سے احمد توفيق " Ahmad Taufiq " اور " سیٹی زاہری" جبكہ لڑكيوں كے گروپ سے " آفاق حريری" اور " زہيرہ جوفری" نے اعلی پوزيشن حاصل كی۔
270338
نظرات بینندگان
captcha