بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " Abidjan " كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ ساحل عاج میں انجمن مبلغين اسلامی كے صدر عطارہ عمر " Ouattara oumar " نے بتايا كہ حفظ و قرائت قرآن كے ساتویں مقابلے میں ممتاز افراد اگست میں منعقد ہونے والے حفظ وقرائت قرآن كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔ اس كے علاوہ گھانا، نائجيريا، ٹوگو، كينيا، مالی ، سينيگال اور كچھ ديگر افريقی ممالك سے ايك ايك نمائندہ ساحل عاج میں ان مقابلوں میں شركت كرے گا۔
ياد رہے كہ ساحل عاج میں حفظ و قرائت قرآن كے ساتویں مقابلے گزشتہ ہفتے ختم ہوئے اور ان مقابلوں میں ممتاز افراد كو قرآن مجيد كا ايك ايك نسخہ اور كچھ نقدی رقم بطور انعام دی گئی۔
272360