بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق پشتو زبان میں قرآن مجيد كے ترجمے كی اشاعت كے منصوبے كے انچارج " مخدوم رہين" نے كہا كہ پشتو زبان میں قرآن مجيد كے ترجمے كا كام چھ ماہ پہلے شروع ہوا تھا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ پہلے مرحلے میں پشتو زبان میں ۱۲۳۰ قرآنی نسخوں كی اشاعت ہو گی۔ ياد رہے كہ افغانستان كے ۴۰ فی صد لوگ صرف پشتوزبان بولتے ہیں۔
272855