سعودی عرب میں حفظ قرآن كے لیے ايك بين الاقوامی كورس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں حفظ قرآن كے لیے ايك بين الاقوامی كورس كا آغاز

16:08 - July 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1672014
بين الاقوامی گروپ: ۲۱جولائی ۲۰۰۸ء كو سعودی عرب كے شہر مدينہ منورہ میں حفظ قرآن كے لیے بين الاقوامی كورس كا آغاز ہوا۔ یہ كورس قطر كے قرآنی مركز " عباد الرحمن" كی كوششوں سے منعقد ہو رہا ہے۔ یہ قرآنی مركز قطر كے خيراتی ادارے " شيخ عيدبن محمد آل الثانی" كی ايك شاخ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ " الراية" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قطر كے خيراتی ادارے " شيخ عيد بن محمد آل الثانی" كے مدير " عياض بن دبسان القحطانی" نے ۲۰ جولائی ۲۰۰۸ء كو مدينہ منورہ میں ايك اخباری كانفرنس میں كہا كہ اس كورس كی نظارت ،كويت كے نامورقرآنی محقق اور استاد " عبدالمحسن بن زبن المطيری" كریں گے۔ جناب قحطانی نے مزيد كہا كہ اس كورس میں شركت كرنے والے افراد اس كورس كے اختتام كے بعد مساجداوردينی مراكز میں اپنی مذہبی سرگرمياں شروع كردیں گے۔ ياد رہے كہ اس ۱۰ روزہ كورس میں۱۷ سال سے كم عمراور قرآن مجيد كے پانچ پاروں كے حافظ ۲۵ افراد شركت كر سكتے ہیں ۔
273366
نظرات بینندگان
captcha