مصر كے علماء كے فتووں كا دنيا كی مختلف زبانوں میں ترجمہ كيا جائےگا

IQNA

11:46 - July 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1672194

مصر كے علماء كے فتووں كا دنيا كی مختلف زبانوں میں ترجمہ كيا جائےگا

بين الاقوامی گروپ: مصر كا دارالافتاء، مسلمانوں سے بہتر تعلقات اور روابط كی غرض سے مصر كے علماء كے فتووں كا دنيا كی مختلف زبانوں میں ترجمہ كرائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كے مفتی " علی جمعہ" نے كہا كہ مسلمانوں سے بہتر تعلقات اور روابط كی خاطر دنيا كی مختلف زبانوں میں علماء مصر كے فتووں كا ترجمہ كيا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ پہلے مرحلے پر انگريزی، فرانسوی، اورجرمن اور دوسرے مرحلے پر تركی ، روسی، اردو اور ہسپانوی زبانوں میں مصر كے علماء كے فتووں كا ترجمہ كيا جائے گا۔
273766

نظرات بینندگان
captcha