بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلامی مجلے "infocus " كے چيف ایڈیٹر " ثاقب رنگونوالا" نے خبررساں ايجنسی " رائٹرز' كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ امريكہ كے صدارتی انتخابات میں مسلمانوں كے ووٹ مؤثر كردار ادا كریں گے۔ اورمسلمانوں كو امريكی سماج میں اپنی حيثيت كا احساس ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ امريكہ میں صدارتی اميد واروں اور خصوصاً " باراك اوباما'' كو معلوم ہونا چاہیے كہ صدارتی انتخابات كے نتيجے میں مسلمانوں كے ووٹ مؤثر كردار ادا كریں گے۔ امريكہ میں روابط اسلامی كونسل نے ۲۶جولائی ۲۰۰۸ء كو اپنے ايك بيانیے میں امريكی صدارتی اميد واروں كی طرف سے مسلمانوں كو اہميت نہ دينے پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔ روابط اسلامی كونسل كے سربراہ " احمد رہاب' نے شكاگو میں اس بيانیے میں مسلمانوں سے درخواست كی كہ وہ امريكہ كے صدارتی انتخابات میں بھر پور شركت كریں اور صدارتی اميد واروں كے سامنے اپنے مطالبات ركھیں ۔
275462