بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے امارات كے روزنامہ '' البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے وزيراعظم " نوری المالكی" نے كہا ہے كہ اس سيمينار میں مختلف اديان كے علماء شريك ہوں گے۔ عراقی وزيراعظم نے عراقی كلدانيوں كے مذھبی پيشوا " Cardinalemmanueldelly " اور آسٹريليا كے سفير " مارك براؤن" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار سے عراقی عوام كے مابين اخوت و بھائی چارے كی فضا قائم ہو گی۔ انھوں نے واضح كيا كہ موجودہ عراقی حكومت یہ كوشش كر رہی ہے كہ مختلف ممالك میں موجود عراقی مہاجرين كو واپس عراق لوٹايا جائے۔
277050