پاكستانی مسلمانوں نے صوبہ سرحد میں شيعوں كے قتل پر شديد اعتراض كيا ہے

IQNA

پاكستانی مسلمانوں نے صوبہ سرحد میں شيعوں كے قتل پر شديد اعتراض كيا ہے

14:20 - August 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1674745
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شيعوں نے ايك كانفرنس میں صوبہ سرحد میں شيعوں كے قتل پر اعتراض كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد " عارف حسين حيسنی" كی شہادت كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد كی مركزی امام بارگاہ میں عظمت شہداء كانفرنس منعقد ہوئی۔ اس كانفرنس میں پاكستان كے شيعوں نے صوبہ سرحد اور خصوصاً پاراچنار میں شيعوں كے وحشيانہ قتل پر احتجاج كيا ہے۔ یہ كانفرنس ۳ اگست ۲۰۰۸ء كو اسلام آباد میں منعقد ہوئی اور اس كانفرنس میں شيعوں كے تمام مذہبی گروپوں اور انجمنوں نے شركت كی۔ اس كانفرنس میں شريك شيعوں نے حكومت پاكستان سے مطالبہ كيا ہے وہ پارا چنار میں شيعوں كے محاصرے كو توڑے اور شيعوں كے قتل عام كو ركوائے۔
277818
نظرات بینندگان
captcha