كتاب ' الكدح فی القرآن الكريم" كی بحرين میں اشاعت

IQNA

كتاب ' الكدح فی القرآن الكريم" كی بحرين میں اشاعت

12:35 - August 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1674973
بين الاقوامی گروپ: كتاب '' الكدح فی القرآن الكريم" بحرين میں زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پرآ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " راصد" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كتاب كو بحرينی مؤرخ اوررائٹر " علی الدرورة" نے تاليف كيا ہے۔ مؤلف نے اس كتاب میں سورہ الانشقاق كی آيت نمبر ۶ " يا ایھا الانسان انك كا دح الی ربك كدحا فملاقیھ"
پر بحث كرتے ہوئے لكھا ہے كہ خداوند عالم بندوں كو حلال روزی كے حصول كے لیے باعزت پيشے كی تاكيد كرتا ہے۔ اس كتاب میں مؤلف نے بيان كيا ہے كہ انسان كو رزق حلال كے لیے وہ كام كرنا چاہیے كہ جس سے خدا كی رضا حاصل ہوتی ہو اور غير شرعی كاموں سےاجتناب كرنا چاہیے۔ جناب علی الدرورة نے اس كتاب لفظ " الكدح" كا لغوی اور اصطلاحی معنی بيان كيا ہے اوربعض مفسرين كی اس لفظ كی تفسيركو بيان كيا ہے۔ یہ كتاب عربی زبان میں ہے اور بحرين میں شائع ہونے والی جديد ترين كتاب ہے۔
277949

نظرات بینندگان
captcha