بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے عراق كے روزنامہ '' الصباح" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حرم مطہر امام حسين ﴿ع﴾ كے متولی " شيخ عبدالمہدی الكربلائی" نے كہا كہ زائرين كی سہولت كے لیے كافی تعداد میں گاڑياں مختص كی گئی ہیں تاكہ كربلا شہر كے اندر یہ گاڑياں زائرين كے لئے مفت نقل و انتقال كا كام دیں۔ انھوں نے مزيد كہاكہ زائرين كےلیے طبی سہوليات اور پانی كی فراہمی كے لیے ساڑھے ۴ كروڑ عراقی دينار مختص كئے گئے ہیں جبكہ زائرين كے درميان مفت خوراك تقسيم كرنے كے لیے ساڑھے چھ كروڑ عراقی دينار مختص كئے گئے ہیں۔
278284