الجزائركے ٹی وی پر قرائت قرآن كا مقابلہ

IQNA

الجزائركے ٹی وی پر قرائت قرآن كا مقابلہ

12:49 - August 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1676291
بين الااقوامی گروپ: الجزائر كے ٹی وی پر قرائت قرآن مجيد كا مقابلہ منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے العربیہ ٹی وی چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے میں قراء خوبصورت آواز میں قرآن مجيد كی تلاوت كریں گے۔ اس مقابلے میں بہترين قاری كا انتخاب، ناظرين كی آراء سے كيا جائے گا۔ العربیہ ٹی وی چينل كی رپورٹ كےمطابق ۱۵۰۰۰ قراء میں سے صرف ۱۶افراد كا آخری مرحلے كے لیے انتخاب كيا گيا ہے اور ان ۱۶افراد كا تعلق الجزائر ، تركی، مصر، تيونس، انڈونيشيا اور مراكش سے ہے۔ بہترين قاری كا اعلان ماہ مبارك رمضان كے آخری دن كياجائے گا۔
279495
نظرات بینندگان
captcha