بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامے" الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام تبليغات اسلامی كی عالمی انجمن نے كيا تھا اور ان مقابلوں میں ۱۵۰خواتين نے شركت كی تھی ۔ ان مقابلوں میں يوگنڈا كے مختلف صوبوں سے خواتين نے شركت كی تھی اور قرآن كے آخری سات پاروں كے حفظ میں ان كےدرميان مقابلہ ہوا تھا۔ ان مقابلوں كے اختتام پر ممتاز خواتين كی قدر دانی كی گئی اوران كو قيمتی انعامات سے نوازا گيا۔ ياد رہے كہ ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين، ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہونے والے حفظ قرآنی كے چوتھے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كر سكیں گی۔
279611