كمبوڈيا میں اسلامی مراكز كی تعمير كے لیے كويت كی مالی امداد

IQNA

كمبوڈيا میں اسلامی مراكز كی تعمير كے لیے كويت كی مالی امداد

12:07 - August 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1676591
بين الاقوامی گروپ: كويت، كمبوڈيا میں تعليمی نظام كوبہتر بنانے اوراس ملك میں جديد اسلامی مراكز تعمير كرنے كے لیے ۵۰ ملين ڈالر مختص كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كمبوڈيا میں مسلمان اقليت كے سربراہ " احمد يحيی " نے خبردی ہے كہ ۹ اگست ۲۰۰۸ء كو كويت كے وزيراعظم " شيخ ناصر محمد احمد جابر الصباح" نے ايك وفد كے ہمراہ كمبوڈيا كے دارالحكومت " نپوم پن" كی مساجد اور مدارس كا دورہ كيا۔
اور اعلان كيا كہ كويت، كمبوڈيا میں اسلامی مراكز كی تعمير كے لیے مالی امداد كرے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ كويت كے وزيراعظم نے كمبوڈيا كے بعض مسلم رہنماؤں سے ملاقات بھی كی اور اعلان كيا كہ كويت نےكمبوڈيا كے دارالحكومت میں مسجد، اسلامی مركز چند اسكول اوركمبوڈيا كے شمال مشرق میں مسجد كی تعمير كے لیے ۵۰ ملين ڈالر مختص كیے ہیں۔
279862

نظرات بینندگان
captcha