پاكستان میں قومی تعصب، قرآنی سرگرميوں میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے" عباس روحانی"

IQNA

پاكستان میں قومی تعصب، قرآنی سرگرميوں میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے" عباس روحانی"

12:43 - August 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1678023
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے صوبہ سندھ میں قومی تعصب ،قرآنی اور مذہبی سرگرميوں كی راہ میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے۔
حيدرآباد پاكستان میں خانہ فرہنگ سے وابستہ " عباس روحانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ صوبہ سندھ اور خصوصاً حيدر آباد میں قرآنی اور مذہبی پروگراموں كی مخالفت نہیں ہوتی ليكن بعض اوقات قومی مسائل ان پروگراموں كےلیے ركاوٹ بن جاتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شيعہ اثنا عشری، قرآن مجيدسے بہت دور ہیں البتہ حيدر آباد شہر میں خانہ فرہنگ ﴿ كلچر ہاؤس﴾ ہر روز قرائت قرآن كی كلاسیں منعقد كر رہا ہے۔ جناب روحانی نے وضاحت كی كہ یہ كلاسیں جوانوں، لڑكوں اور مردوں كے لیے ہیں۔ جناب روحانی نے كہا كہ ماہ مبارك میں پورے صوبہ سندھ میں خواتين و حضرات كے لیےقرائت قرآن كی كلاسیں منعقد ہوں گی۔
281337
نظرات بینندگان
captcha