ماہ مبارك رمضان میں ليبيا میں بين الاقوامی قرآنی نمائش منعقد كی جائے گی

IQNA

ماہ مبارك رمضان میں ليبيا میں بين الاقوامی قرآنی نمائش منعقد كی جائے گی

11:23 - August 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1678791
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ رمضان المبارك كو ليبيا میں بين الاقوامی قرآنی نمائش منعقد كی جائے گی۔ اس نمائش كا اہتمام انجمن مؤلفين، انجمن تبليغ اسلام اور اوقاف و امور زكات كونسل نے باہمی تعاون سے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " www.ajbc.net "كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش میں قرآن مجيد كے مختلف نسخے نمائش كے طور پر ركھے جائیں گے اور یہ نمائش ۱۰ دن تك جاری رہے گی۔ اس نمائش میں دنيا كا سب سے بڑا قرآنی نسخہ بھی ركھا جائےگا۔ اس قرآنی نسخے كو دنيا كے ۵۸ نامور كاتبوں نے لكھا ہے۔ اس نمائش كے ساتھ ساتھ ايك علمی سيمينار بھی منعقد كيا جائے گا۔ جس میں مراكش، سوریہ، مصر، موريتانیہ، تيونس اور ليبيا كے ۳۰ محقق اور دانشور شركت كریں گے۔

282615
نظرات بینندگان
captcha