امريكہ كے شہر اٹلانٹا میں ايك بہت بڑی مسجد كا افتتاح

IQNA

امريكہ كے شہر اٹلانٹا میں ايك بہت بڑی مسجد كا افتتاح

11:31 - August 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1678796
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ اگست ۲۰۰۸ء كو امريكہ كی رياست جورجيا كے اٹلانٹا شہر میں ايك بہت بڑی مسجد كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " ajc " ويب سائٹ كے حوالےسے رپورٹ دی ہے كہ مسجد الفاروق كی تعمير میں ۱۰ ملين ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے۔ اس مسجد كا رقبہ ۴۶ ہزار مربع فٹ ہے اور اس كے مينار ۴۴ میڑ اونچے ہیں۔ اس مسجد میں مردوں كے نماز پڑھنے كے لیے ايك ہال ہے جس میں ۱۱۰۰ نمازيوں كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہے۔ اور ايك ہال خواتين سے مخصوص ہے جس میں ۷۰۰ خواتين كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہے۔ اس مسجد كی تعمير كے اخراجات اٹلانٹا شہر كے اسلامی مراكز اور مسلمانوں نے برداشت كیے ہیں۔
282633
نظرات بینندگان
captcha