بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " براثا" خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ صادق الشمری نے ۱۹ اگست ۲۰۰۸ء كو ايك اخباری كانفرنس میں اعلان كيا ہے كہ اسلامی بينك كاری اور سرمایہ كاری كو مستحكم كرنے كے لیے عنقريب كربلا اور اربيل میں اسلامی نيشنل بينك كی شاخیں كھولی جائیں گی۔ صادق الشمری نے مزيد كہا كہ ۸۰ كی دھائی میں مشرق وسطی میں پہلے اسلامی بينك كا دبئی میں سنگ بنياد ركھا گيا تھا۔
283717