مصر میں قرآنی مقابلے چودہ ماہ مبارك رمضان كو منعقد ہوں گے

IQNA

مصر میں قرآنی مقابلے چودہ ماہ مبارك رمضان كو منعقد ہوں گے

13:50 - August 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1681603
بين الاقوامی گروپ: مصر كے وزير اوقاف ومذہبی امور " محمود حمدی زقزوق" نے اس ملك میں چودہ ماہ مبارك رمضان كو قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " اليوم" سے نقل كيا ہے كہ " محمود حمدی زقزوق" نے ۲۵ اگست كو اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے مصر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے اس ملك كے صدر " حسنی مبارك" كی زير صدارت منعقد ہوں گے۔ انھوں نے ساٹھ ممالك كے نمائندوں كی شركت كو يقينی قرار ديتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والے حفاظ اور قرآء ۱۴ ماہ مبارك رمضان كو اپنے مقابلوں كا آغاز كریں گے اور اميد ہے كہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والے ممالك كی تعداد اضافہ ہو كر ۸۰ ممالك تك پہنچ جائے ۔
محمود حمدی زقزوق نے آخر میں واضح كيا كہ ان مقابلوں میں بہترين پوزيشن حاصل كرنے والوں كو مصر كی وزارت اوقاف كی طرف سے نفيسں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
286108

نظرات بینندگان
captcha