بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے MAP سے نقل كيا ہے كہ مراكش كی وزارت مذہبی امور نےايك بيانیے میں خبردی ہے كہ ۱۲ سے ۱۵ ماہ مبارك رمضان تك علاقائی مقابلوں میں منتخب ہونے والے ۲۰۴ افراد قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے میں شركت كرنے كے لیے اس ملك كےدارالحكومت " رباط" میں حاضر ہوں گے۔ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب ۱۷ ستمبر كو " علمائے رباط كی علاقائی كونسل" كےمقام پر منعقد ہو گی۔
286988