ریڈيو مصر پر " قصص القرآن" نامی مقابلے كا انعقاد

IQNA

ریڈيو مصر پر " قصص القرآن" نامی مقابلے كا انعقاد

11:29 - September 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1684575
بين الاقوامی گروپ: مصر كے جوانوں كی قومی كونسل نے اس ملك كے ریڈيو " الشرق الاوسط' كے تعاون سے ماہ مبارك رمضان میں ۱۸ سے ۲۵ سال كے جوانوں كے لیے " قصص القرآن" نامی مقابلے كو منعقد كرنے كا پروگرام بنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " الاخبار " سے نقل كيا ہے كہ مصر كے جوانون كی قومی كونسل كے صدر " محمد صفی الدين خربوش" نے ۲ ستمبر كو اس خبر كا اعلان كرتےہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں ریڈيو الشرق الاوسط سے قرآنی قصوں كے بارے میں پانچ منٹ میں سوالات نشر ہوں گے اور شركت كرنے والےحضرات كے لیے ضروی ہے كہ ان سوالات كو سن كر آخر ماہ رمضان تك ان كے جوابات ریڈيو كے ایڈريس پر ارسال كریں۔ محمد خربوش نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد، جوانوں كی معلومات میں اضافہ، دينی شعور ايجاد كرنے ، قرائت قرآن اور اس كے مفاہيم سے آگاہی كے لیے ان میں شوق ايجاد كرنا بتايا ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں میں منتخب افراد كو ہدايا سے نوازا جائے گا۔
289822

نظرات بینندگان
captcha