سينگال میں مغربی آفريقہ كے ممالك كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سينگال میں مغربی آفريقہ كے ممالك كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:00 - September 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1685042
بين الاقوامی گروپ: مغربی آفريقہ كے ممالك كےدرميان سولہویں قرآنی مقابلے ۲۰ اور ۲۱ ستمبر كو سينگال كےشہر " تی ليس" میں منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Lesoleil.sn " سے نقل كيا ہے كہ مسلمان جوانوں كی يونين اور ان مقابلوں كو منعقد كرنے كے صدر " احمد سلوم دی نيگ" نےاس بارے میں كہا كہ قرآنی كريم كے یہ علاقائی مقابلے ، ليبيا میں موجود دعوت اسلامی كی عالمی انجمن كے تعاون اور مغربی آفريقی دس ممالك اور سينگال كے گيارہ علاقوں كے دارالقرآن كےپچاس نمائندوں كی شركت سے منعقد ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے چار مندرجہ ذيل حصوں میں منعقد ہوں گے۔ حفظ نصف قرآن، ساڑھے سات پاروں كا حفظ اور حفظ كل قرآن۔
قرآن كريم كے یہ سولہویں مقابلے ،اس ملك كےصدر " عبداللہ وار" سينگال كےجوانوں كے امور كےوزير " ممدولمين كيتا" شہر " تی ليس" كےعہديداروں اور oic كی ايك ہئيت كی موجودگی میںمنعقد ہوں گے۔ قابل ذكر ہے كہ ۲۱ ستمبر كو شہر تی ليس كے اسٹیڈيم " Latdior " میں ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں منتخب افراد كو انعامات سے نوازا جائےگا۔
290540
نظرات بینندگان
captcha