فرانس میں پاكٹ سائز قرآن كی فروخت میں اضافہ

IQNA

فرانس میں پاكٹ سائز قرآن كی فروخت میں اضافہ

13:07 - September 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1685054
اعزازی نامہ نگار/ميترا توسلی: پيرس میںپاكٹ سائز قرآن كی خريد و فروخت میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے مذہب نيوز سے نقل كيا ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں فرانس كےمسلمانوں كےدرميان دينی كتب كی خريد و فروخت كے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ فرانس كی اسلامی لائبريری كے عہديدار نے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میںقرآن كی خريد میں بہت زيادہ اضافہ ہوتا ہے اور پاكٹ سائز قرآن بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے اور مسلمان سہولت كی خاطر اور فراغت كے اوقات میںتلاوت كرنے كے لیے اسے خريدتے ہیں۔ پيرس كےفٹ پاتھوں پر چھوٹے چھوٹے ميز لگا كر قرآن كريم فرانسيسی زبان میں نماز سكھانے كے كتابچے اور ديگر كتابوں كو سجا كر مسلمانوں اور غير مسلموں كے لیے ركھا جاتا ہے۔ اس كے علاوہ ان فٹ پاتھوں پر ، جائے نماز، ادعیہ، تسبيح، اسلامی ممالك كی مخصوص مٹھائياں اور روٹياں وغيرہ روزہ دار مسلمانوں كے لیے ركھی جاتی ہیں۔
290658
نظرات بینندگان
captcha