آسيسكوكی مسلمانوں كو ناخواندگی كے خلاف جدوجہد كرنے كی دعوت

IQNA

آسيسكوكی مسلمانوں كو ناخواندگی كے خلاف جدوجہد كرنے كی دعوت

11:08 - September 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1685399
بين الاقوامی گروپ: آسيسكو نے مسلمانوں سےتقاضا كيا ہے كہ وہ نا خواندگی كےخلاف سنجيدگی سے جدوجہد كریں اور تعليم بالغان كو اپنی قومی سياست كا حصہ قرار دیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Isesco ﴿اسلامی علوم و تعليم و ثقافت كے ادارہ ﴾ نے تعليم بالغان كے دن كی مناسبت سے اپنےايك بيانیے میں اسلامی ممالك میں تعليمی امور كےسرپرست تمام سركاری اداروں سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ تعليم بالغاں پر خصوصی توجہ عیں اور ناخواندگی سے مقابلہ كرنے كے لیے اپنے تمام وسائل كو بروئے كار لائیں۔ آسيسكو نےاپنےبيانیے میں مزيد كہا كہ علم حاصل كرنا ايك سياسی وظيفہ اور دينی فريضہ ہے جو فقط حكومت كے ذمہ نہیں بلكہ اسلامی ممالك میں زندگی كرنے والے تمام مسلمانوں كے ذمہ ہے۔آسيسكو نے اپنے اس بيانیے میں واضح كيا كہ یہ ادارہ اسلامی ممالك میں تعليم كو عام كرنے كے لیے اپنے تمام وسائل كو استعمال كرے گا كيونكہ ادارہ ناخواندگی كو ختم كرنے اور مسلمانوں كے درميان تعليم كو عام كرنے كے لیے آپ كو پابند سمجھتا ہے۔
290830

نظرات بینندگان
captcha