كابل میں ترتيل قرآن كے مقابلوں كا آغاز

IQNA

كابل میں ترتيل قرآن كے مقابلوں كا آغاز

12:46 - September 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1685922
قرآنی سرگرمياں گروپ: كابل میں ترتيل قرآن كريم كا ۷ ستمبر بروز اتوار كو آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كےمطابق ان مقابلوں كے عہديداروں اور شركت كرنے والوں كی موجودگی میں ۷ ستمبر بروز اتوار كو كابل میں ان مقابلوں كا آغاز ہوا۔
یہ مقابلے خواتين و حضرات كے دو گروہوں میں ہیں اور شركت كرنےوالے فقط ترتيل قرآن كريم میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔ ان مقابلوں كو منعقد كرنے كا مقصد ملك كے جوانوں میں قرآنی تعليمات كو عام كرنے اور ترتيل كے ميدان میں نئے افراد كا تعارف كروانا بتايا گيا ہے۔ ان مقابلوں كو افغانستان كے ايك نجی ٹی وی چينل سے براہ راست دكھايا جائے گا۔
291258
نظرات بینندگان
captcha