سوریہ میں موجود دفتر انقلاب اسلامی كے پروگراموں كا اعلان

IQNA

سوریہ میں موجود دفتر انقلاب اسلامی كے پروگراموں كا اعلان

12:51 - September 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1685931
اعزازی نامہ نگار/ سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: سوریہ میں دفتر قائد انقلاب اسلامی كے انچارج نے ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے ۶ ستمبر كو اس دفتر كے پروگراموں كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے " حج" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ سوریہ میں دفتر قائد انقلاب اسلامی كے انچارج " حبيب اللہ توكل" نے ماہ مبارك رمضان میں اس دفتر كے پروگراموں كے بارے میں كہا كہ سوریہ میں دفتر قائد انقلاب اسلامی مندرجہ ذيل پروگرام منعقد كر رہا ہے۔ لوگوں كی شركت سے ترتيل كی صورت میں قرآن كريم كی قرائت ، احكام كی تعليم اور شرعی سوالات كے جوابات ، حرم حضرت زينب ﴿ع﴾ كے مصلی میں نماز جماعت اور تقريروں كا پروگرام۔
انھوں نے مزيدكہا كہ اس منصوبے میں مختلف افراد بالخصوص زائرين كے نام لكھ لیے ہیں جن میں سے ہر فرد اس ماہ مبارك میں ايك قرآن ختم كرے گا۔
توكل نے كہا كہ شبھائے قدر میںمخصوص پروگرام منعقد كیے جائیں گے اور اس كے علاوہ شرعی سوالات اور ان كے جوابات پر مشتمل كتابچے لوگوں كے درميان تقسيم كئے گئے ہیں جو آخر میں رمضان تك اسے پر كر كے واپس دیں گے۔ توكل نے مزيد كہا كہ ماہ مبارك رمضان كے بعد اس مقابلے میں منتخب افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔ انھوں نےآخر میں كہا كہ پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی رسالت میں كاميابی میں ان كی باوفا زوجہ حضرت خديجہ ﴿س﴾ كا كردار كے موضوع پر پر ايك سيمينار اس دفتر میں منعقد كيا جائے گا۔
291680




نظرات بینندگان
captcha