تنزانیہ كے دارالحكومت دارالسلام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر سنٹر كے ڈائريكٹر " مصطفی زنجبر شيرازی " نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كےنامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ ہر رات یہ پروگرام دعائے افتتاح سے شروع ہوتا ھے اور حاضریں كےذريعے صوت و ترتيل كی صورت میں قرآن كريم كے ايك پارے كی تلاوت كی جاتی ہے۔ انھوں نے تقرير، تفسير قرآن، احكام اسلامی كی وضاحت اور تنزانیہ میں مقيم ايرانيوں كے شرعی سوالوں كے جوابات كو اس ثقافتی سنٹر كے ديگر پروگراموں میں شمار كيا ہے۔
292206