دبئی كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے اصلی مرحلے كا آغاز

IQNA

دبئی كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے اصلی مرحلے كا آغاز

14:09 - September 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1686415
بين الاقوامی گروپ:دبئی كے بارہویں بين الاقوامی مقابلوں كا اصلی مرحلہ ۸ ستمبر سے شروع ہوكر ۱۸ ماہ رمضان تك دبئی شہرمیں جاری رہے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " خليج ٹائمز" سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ايك ركن " احمد السويدی" نے اس بارے كہا كہ دنيا كے ۸۵ ممالك سے ۴۳ شركت كرنے والے افراد نے مقابلے كے اصلی مرحلے سے پہلے حفظ قرآن كے ابتدائی امتحان میں شركت كی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ سوئیٹرز لينڈ، ازبكستان، لوٹسوانا اور زنگبا،كے ممالك پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں۔ السويدی نے كہا كہ ان مقابلوں میں ،پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے بارے میں اشعار اور " شيخ خليفہ التنجی" كی آواز پر مشتمل قرائت كی كيسٹیں حاضرين كے درميان تقسيم كی جائیں گی۔
292221
نظرات بینندگان
captcha