بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی یہ پہلی قرآنی سی ڈی ہے جسے دبئی كی ثقافتی سيميناروں كے مركز میں ايك پريس كانفرنس میںپيش كيا گيا ہے۔ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج " ابراہيم محمد بوملحة" نے شيخ خليفہ مصبح الطنيجی كی صلاحيتوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دبئی كے دوسرے دور كے قرآنی مقابلوں میں شركت سے پہلے طنيجی نے دبئی كے حاكم" شيخ محمد بن راشد آل مكتوم" كی نصيحتوں پر عمل كرتے ہوئے مدينہ منورہ جا كر مسجد نبوی میں تلاوت قرآن كے استاد " شيخ ابراہيم الاخضر" سے قرآن كی ساتوں قرائتوں میں اجازت لی اور واپس آ كر دس منتخب افراد میں اس كا شمار ہوا ہے۔ طنيجی نے ان مقابلوں كو منعقد كرنے كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ یہ سی ڈی ، خدا كے فضل و كرم سے تيار ہوئی ہے اور حقيقت میںیہ دنيا كے تمام مسلمان كے لیے ايك تحفہ ہے۔
292545