بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كی خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ان قرآنی مقابلوں میں خودمختار رياستوں " داغستان" باشقيرستان"، اينگوشتيا"، تاتارستان"، "چيچنيا" صوبہ " پنزا" اور اس ملك كےديگر بعض صوبوں كے منتخب قراء شركت كریں گے۔ تاتارستان كے مسلمانوں كے دينی ادارے كے صدر اور اس علاقے كے مفتی " عثمان اسحاقف" نے اس بارے میں كہا كہ یہ مقابلے ايشيا كے مسلمانوں كی انجمن، اسلامی خيراتی عالمی انجمن، بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی سے وابستہ حفاظ قرآن كی تربيت كی انجمن اور تاتارستان كے مسلمانوں كے دينی ادارے كے مشتركہ تعاون سے منعقد ہو گا۔ ان مقابلوں میں منصف كے فرائض انجام دينے والے قراء اور حفاظ كا گروپ، قطر ، سعودی عرب، كويت وغيرہ سے ان مقابلوں كو كنٹرول كرنے كی ذمہ داری قبول كریں گے۔
293058