سعودی عرب میں چھٹے قرآنی سيمينار كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں چھٹے قرآنی سيمينار كا آغاز

13:54 - September 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1688602
بين الاقوامی گروپ: قرآن كی نظر میں عقلانيت اور امت كی حقيقت میں اس كا ظہور كےموضوع پر چھٹے قرآنی سيمينار كا ۱۶ ستمبر كو سعودی عرب كے شہر " سیہات" كے اما بارگاہ " الرميح" میں آغاز ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل راصد سے نقل كيا ہے اس سيمينار میں سعودی عرب كے مایہ ناز علماء اور دانشوروں جيسے " شيخ صاحب الصادق " ،" سيد عبداللہ النمر" ، " شيخ مہدی المقدار" ، " شيخ فوزی آل سيف " نے شركت كی۔ اس دو روزہ سيمينار میں سعودی عرب كے قرآن كےمایہ ناز اساتذہ " عبدالمنعم القلاف اور ہانی زين الدين نے " قرآن كی نگاہ میں عقلانيت اور اس امت كی حقيقت میں ظہور كے موضوع پر خطاب كيا۔ قرآن كريم كا یہ چھٹا سيمينار ۱۶ ، ۱۷ ستمبر كو سعودی عرب كےشہر كی انجمن قرآن كريم كی كوششوں سے منعقد ہو رہا ہے۔
295200
نظرات بینندگان
captcha