بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےامارات كے روزنامہ " البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی میں منعقد ہونے والےقرآنی مقابلوں كی آٹھویں رات كو نائجيريا، سعودی عرب، تھائی لينڈ، الجزائر، سوٹيزر لينڈ، زمبيبا ، تركی اور سيرائلوں كے نمائندوں نے اپنےاپنے قرآنی جو ہر دكھائے۔ " عبدالرحمن آدم شعيب" طارق بن محمد بن عبدالعزيز اللحيدان ، محمد دولوہ، فاتح فتحی طوبال، خالد جامع علی ، طاہر رخضہ، احمد عثمان دمير، محمد مختار باہ ايك دوسرے سےمقابلہ كر رہے ہیں۔ دبئی كے بارہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز ۸ ستمبر كو دنيا كے ۸۵ ممالك كے حفاظ قرآن كی شركت سے ہوا تھا اور یہ ۲۱ ستمبر تك جاری رہیں گے۔ ايرانی حافظ قرآن " علی حبيبی" نے ۱۱ ستمبر كو ملائيشيا ، كويت، برطانیہ، جيبوتی، فلسطين نائجر اور سنيگال كے نمائندوں سے مقابلہ كيا۔
295142